ائرپورٹ سے کمس ہاسپٹل تک انسانی اعضا کی تیز رفتار منتقلی

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے آج ایک بار پھر ایک مریض کیلئے پھیپھڑے اور قلب کی ایمبولنس میں تیز رفتار منتقلی کو یقینی بنایا ۔ ان اعضاء کو ائرپورٹ سے کمس ہاسپٹل تک ایمبولنس میں کسی رکاوٹ کے بغیر منتقل کیا گیا ۔ حیدرآباد اور سائبر آباد ٹریفک پولیس نے باہمی اشتراک سے ان اعضاء کی منتقلی کیلئے گرین چینل فراہم کیا اور صرف 26 منٹ میں 36.8 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے انہیں ہاسپٹل تک پہونچا دیا گیا ۔