ائرپورٹ پر ایک شخص گرفتار جعلی آدھارکارڈز و اسکولی سرٹیفیکٹس ضبط

   

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے ایک شخص کو ایرپورٹ پر گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی آدھار کارڈز، اسکول کے سرٹیفکٹس اور ربر اسٹامپس کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر بالراج نے بتایا کہ 8 جولائی کی رات امیت کمار ساکن ہریانہ آگرہ سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا اور شمس آباد ایرپورٹ سے آکاش کے نام پر ٹکٹ بک کرکے بنگلور روانہ ہونے کی کوشش کیا تھا اور بنگلور جانے والی گیٹ ATRS-16 پر عہدیداروں کو گمراہ کرتے ہوئے ایرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، شک پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے تلاشی لی تو پتہ چلا کہ اس کا نام امیت کمار ہے اور وہ سرکاری بھرتی امتحانات میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کے پاس حکومت کے بھرتی کے امتحانات میں مدد کیلئے بلوٹوتھ، متعدد آدھار کارڈز، اسکول کے سرٹیفکیٹس، کالج کے ربر اسٹامپس و دیگر اشیاء برآمد ہوئی جس پر سی آئی ایس ایف عملہ نے امیت کمار (آکاش) کو آر جی آئی اے آوٹ پوسٹ کے حوالہ کیا اور آوٹ پوسٹ پولیس نے اسے آر جی آئی اے پولیس کے حوالہ کیا تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ آر جی آئی پولیس نے امیت کمار کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور مزید تحقیقات کیلئے پولیس ریمانڈ میں دینے عدالت سے اپیل کی۔ش