ائرپورٹ پر خاتون مسافر سے 96 لاکھ مالیتی سونا ضبط

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد ائرپورٹ پر محکمہ کسٹمز عہدیداروں نے دوبئی سے آئی ایک خاتو ن کو گرفتار کرکے دو کیلو سے زائد سونا ضبط کیا جس کی مالیت 96 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس خاتون نے سونے کے پانچ بسکٹس وزنی 1,427.63 گرام مالیتی 67.84 لاکھ اور 22 کیرٹ کے زیورات وزنی 593.55 گرام مالیتی 28.20 لاکھ اپنے سامان میں چھپا کر رکھے تھے جسے ضبط کرلیا گیا ۔