ائر آفیسر کمانڈنگ ائر مارشن منویندر سنگھ کا ائر فورس اسٹیشن کا دورہ

   

حیدرآباد 29 جنوری ( سیاست نیوز ) ائر آفیسر کمانڈنگ ۔ ان ۔ چیف ٹریننگ کمان انڈین ائر فورس ائر مارشل منویندر سنگھ نے آج ائر فورس اسٹیشن بیگم پیٹ کا دورہ کیا ۔ گروپ کیپٹن سنیل تومر ‘ اسٹیشن کمانڈر اے ایف ایس بیگم پیٹ نے ان کا استقبال کیا ۔ کیڈٹس نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ ائر مارشل منویندر سنگھ نے اپنے خطاب میں انڈین ائر فورس کو دنیا کی سب سے باصلاحیت فورس بنانے میں ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ سرویس کے اقدار و اعلی معیارات کو برقرار رکھیں۔ ڈسیپلن کی پابندی کریں۔ فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی جائے اور اپنے اہل خانہ کا بھی خیال رکھا جائے ۔ ائر مارشل منویندر سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے سابق طالب علم ہیں اور انڈین ائر فورس کی فلائنگ برانچ میں 1982 میں ان کی کمیشننگ ہوئی تھی اور وہ ہیلی کاپٹر پائلٹ تھے ۔ فضائیہ میں ان کا کیرئیر 39 برسوں پر محیط ہے ۔ انہوں نے کئی ہیلی کاپٹرس کو اڑایا ہے ۔ وہ ڈیفنس سروسیس اسٹاف کالج ویلنگٹن میں بھی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔