وجئے واڑہ ۔ وجئے واڑہ ائرپورٹ پر آج ائر انڈیا ایکسپریس کے ایک طیارہ کو حادثہ پیش آیا ۔ طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور اس نے رن وے پر موجود ایک برقی پول کو ٹکر ماردی تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافرین محفوظ رہے ۔ کہا گیا ہے کہ حادثہ کے وقت طیارہ میں 64 مسافرین موجود تھے ۔ ائرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے پر طیارہ قابو سے باہر ہوگیا اور اس نے برقی پول کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ وجئے واڑہ کے گناورم ائرپورٹ پر شام 4.50 بجے پیش آیا ۔ ائرپورٹ کے ڈائرکٹر جی مدھوسدن راو نے بتایا کہ طیارہ میں 64 مسافرین سوار تھے ۔ تمام مسافرین اور عملہ کے ارکان محفوظ ہیں۔ یہ طیارہ دوحہ سے آیا تھا اور گناورم پر جملہ 19 مسافرین اترنے والے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ حادثہ میں طیارہ کے سیدھی جانب معمولی نقصان ہوا ہے اور ٹکر سے برقی پول بھی گرگیا تھا ۔