حیدرآباد: تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین محمد سلیم نے ائمہ و مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کے بقایہ جات جاری کردیئے ہیں۔ ائمہ اور مؤذنین کو ماہانہ 5000 ہزار روپئے اعزازیہ دیا جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ گرانٹ ان ایڈ فنڈس کے تحت 9289 ائمہ و مؤذنین کو چار کروڑ 65 لاکھ 45 ہزار روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ محمد سلیم نے کہا کہ بہت جلد باقی رقم جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کی اجرائی سے حکومت کو خصوصی دلچسپی ہے جس کے لئے درکار فنڈس جاری کئے جارہے ہیں۔