سدی پیٹ ۔15مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ حلقہ اسمبلی کے تمام مواضعات اور شہر کی مساجد کے ائمہ کرام و مؤذنین کے لیے ایک اہم اطلاع ہے کہ بی آر ایس کے سینئر قائد و سابقہ ریاستی وزیر رکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ، رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں تمام علمائے کرام اور مؤذنین عظام سے بالمشافہ ملاقات کریں گے سابقہ قانون ساز کونسل رکن فاروق حسین کی اطلاع کے بموجب یہ خصوصی نشست 16 مارچ بروز اتوار بوقت دوپہر 2 بجے مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ نزدیک اقبال مینار ہوگی، جس میں معزز ائمہ و مؤذنین کو اپنے خیالات اور درپیش مسائل براہ راست قائد محترم کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔اور امام اور مؤذنین کو ہدیہ تحفہ پیش کیا جائے گا سابق قانون ساز کونسل رکن فاروق حسین تمام علمائے کرام اور مؤذنین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس اہم نشست میں شرکت فرما کر اپنی قیمتی موجودگی سے مجلس کو رونق بخشیں اور مساجد کے امور و مسائل پر براہ راست تبادلہ خیال کریں۔