ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا تیقن ، ائمہ و موذنین ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے وفد سے ملاقات
محبوب نگر /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ائمہ و موذنین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ ائمہ و موذنین کے مسائل سے واقفیت کیلئے اندرون 10 یوم خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ یہ تیقن ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے امام موذن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران کو دیا ۔ سوسائٹی کے ذمہ داران حافظ الیاس نقشبندی ، حافظ زبیر بامجبور ، عبدالرحمن صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی ، محمد احمد ثناء صدر جامع مسجد کمیٹی کی قیادت میں ایک وفد نے ریاست وزیر کی قیامگاہ پر ملاقات کرکے یادداشت حوالے کی ۔ ریاستی وزیر نے محبوب نگر میں 2014 کے بعد سے ترقیاتی کام بالخصوص اقلیتوں کی فلاح کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر عبدالرافع ذکی معتمد جامع مسجد ، محمد تقی حسین صدر عیدگاہ کمیٹی ، محمد محسن سیٹھ ، سید عمران ، محمد مقبول ، ریاض ا لدین امجد کونسلر مرزا جاوید بیگ ، سلمان شریف ، اعجاز مرزا کے علاوہ ائمہ و موذنین موجود تھے ۔