ائمہ کی مالی امداد کیلئے قانون سازی کا دہلی حکومت پر الزام : پرویش ورما

   

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی دہلی کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما پر انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ پرویش ورما نے آج ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ائمہ کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر نے ایک سال قبل صرف ایک طبقہ کیلئے قانون سازی کی جس کے تحت حکومت نے ائمہ اور مؤذنین کو مالی امداد کی فراہمی میں اضافہ کرتے ہوئے 18 ہزار اور 16 ہزار روپئے ہر ماہ دینے کی تجویز رکھی۔ یہ رقم پہلے بالترتیب 10 ہزار اور 9 ہزار روپئے تھی۔ عام آدمی پارٹی نے ان کے اس بیان پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔