ائیر انڈیا کے بعد مزید 6 سرکاری کمپنیوں کوخانگیانے کا امکان!

   

نئی دہلی : چند دنوں سے یہ خبریں آ رہی ہیں کہ سرکاری کمپنیوں کو فروخت کیا جارہا ہے اور وہ نجی ہاتھوں میں جا رہی ہیں۔ ائیرانڈیا کو حکومت نے ٹاٹا کو فروخت کرنے کے بعد اب یہ مانا جا رہا ہے کہ سال 2003-4میں جس کامیابی کے ساتھ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو نجی ہاتھوں میں دیا تھا، موجودہ حکومت بھی اسی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ نیوز پورٹل آج تک پر شائع خبر کے مطابق مارچ 2022 تک حکومت کے ذریعہ آدھا درجن سے زیادہ کمپنیوں کو خانگیانے کا منصوبہ ہے۔