ائیر لائین کی خاتون ملازمہ کے تعاقب کی شکایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ایک ایئر لائن کی خاتون عملہ نے سنجیو ریڈی نگر کے ایک اسٹار ہوٹل میں ایک شخص پر الزام عائد کیا کہ کوئی شخص مسلسل اس کا پیچھا کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیرالا کی ایک 29 سالہ خاتون جو ایئر لائن میں ملازمت کرتی ہے جب وہ کام کے بعد ہوٹل پہنچی تو ایک شخص اس کا مسلسل پیچھا کرتا رہا۔ جب وہ لفٹ میں پہنچی تو تب بھی وہ لفٹ میں بھی پہنچ گیا اور جب تک وہ اپنے کمرے تک پہنچی وہاں تک بھی اس شخص نے خاتون کا پیچھا کیا۔ جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تب اس نے ڈور بیل بجائی جب کوئی جواب نہیں آیا تو واپس چلا گیا جس کے بعد خاتون نے ہوٹل سیکوریٹی عملہ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش