ابتدائی 6 اوورس اہم ہوں گے:مرلی

   

شارجہ ۔سری لنکائی لیجنڈ مرلی دھرن نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان کے حالات میں کسی ایک ٹیم کو پسندیدہ نہیں کہہ سکتے،کوئی بھی ٹیم اس ورلڈ کپ کو جیت سکتی ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میچز میں اننگز کے ابتدائی 6 اوورزاہم ہوں گے، 70 سے80 فیصد میچ کا فیصلہ ابتدائی اوورز میں ہی ہو جائے گا۔مرلی دھرن نے کہا کہ اگر شروعات اچھی نہیں ہوئیں تو بعد میں واپسیکافی مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اچھا آغاز ملنا بہت اہم ہے، خوشی ہے کہ بیٹسمینوں کے اس فارمیٹ میں اسپنرزکا کردار بھی اہم ہوگیا ہے۔مرلی دھرنکے بموجب ٹی ٹوئنٹی میں بولرز دفاعی بولنگ کریں، رنز روکیں تو کامیاب رہتے ہیں، بولرزکے لیے اہم ہے کہ بیٹرس کے ذہن کو پرکھ کر بولنگ کریں۔ متحدہ عرب امارات کے حالات میں اسپنرزکا رول کافی اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے معیاری اسپنرس کامیابی کا کلید ہوگا ۔