ابرار احمد کی گیند چمپئنزٹرافی کی بہترین بولنگ میں شامل

   

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چمپئنز ٹرافی 2025ء کی 10 بہترین گیندوں کی فہرست جاری کردی۔ چمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین گیندوں میں سے 4 پاکستانی بولرزکی ہیں، اس فہرست میں ابرار احمد کی2، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی فی کس ایک گیند شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانووے اورہندوستانکے شبمن گل کے خلاف ابرار احمد کی گیند بہترینگیندوں میں شامل ہے۔چمپئنز ٹرافی میں شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو بولڈ کرنا بھی میگا ایونٹ کی بہترین گیندوں میں سے ایک گیند قرار پائی ہے۔ نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹرکین ولیمسن کو آوٹ کرنے والی بال بھی بہترین گیندوںکا حصہ ہے۔

زخمی سنجو نے پراکٹس شروع کردی
جے پور: راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے پچھلے مہینے انگلی کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنی آئی پی ایل ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔30 سالہ کرکٹر، جس نے بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس میں اپنی صحت یاب ہوئے ہیں، آنے والے سیزن سے قبل رائلز کے پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔سیمسن کو انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی پانچ میچوں کی ٹی20 سیریزکے دوران جوفرا آرچرکا باؤنسر لگنے سے چوٹ لگی تھی۔ چوٹ کے بعد انہوں نے زخمی انگلی کے علاج کے لیے سرجری کروائی۔راجستھان کیلئے سنجوکا فٹ اور فام میں ہونا اہم ہوگا تاکہ وہ ٹیم کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھ سکیں ۔