ابرار بن حسن یافعی پہلوان ’حیدرآباد کیسری‘

   

حیدرآباد۔ سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن بامعس اکھاڑہ کے زیراہتمام بارکس پلے گراؤنڈ پر دو روزہ فن کشتی کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں 55 تا 60کیلوگرام وزنی پہلوان کے زمرے میں الیافعی ریسلنگ کلب (حسن پہلوان اکھاڑہ ) کے ابرار بن حسن عفیف الیافعی پہلوان نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآبادی کیسری خطاب جیت لیا ۔ اس مسرت میں ابرار پہلوان کی گلپوشی تقریب منعقد کی گئی ۔ ابرار بن حسن عفیف الیافعیبستی بارکس کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم مقبول بن عمر عفیف الیافعی (مقبول پہلوان ) اور مرحوم محمد بن عمر عفیف الیافعی (محمد پہلوان ) کے بھتیجے اور حسن بن عمر عفیف الیافعی ( حسن پہلوان ) کے فرزند ہیں ۔ اس موقع پر الیافعی ریسلنگ کلب (حسن پہلوان اکھاڑہ ) کے کوچ عمران خان (عمران پہلوان ) نے کہا کہ تاحال حسن پہلوان اکھاڑے کے ابرار پہلوان (حیدرآباد کیسری) کے علاوہ عبدالرحمن پہلوان ، محمد عادل پہلوان ، حبیب عبدالرحمن پہلوان ، حبیب علی رفاعی پہلوان ، وحید خان پہلوان اور یونس بغدادی اپنے اپنے زمروں میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرچکے ہیں ۔