ابراہیم رئیسی جنوبی افریقہ کے دورہ پر

   

پریٹوریا: ایرانی صدر منگل کو جنوبی افریقہ کے دورہ پر پہنچے ، اس سے قبل وہ کینیا، یوگینڈا اور زمبابوے کا دورہ کرچکے ہیں۔ امریکی اقتصادی پابندیوں کے درمیان تہران براعظم افریقہ میں اپنی شراکت داری کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران جنوبی افریقہ کو ایک ممکنہ اسٹریٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے اور اس سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس پس منظر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج جنوبی افریقی رہنماوں کیساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ کینیا، یوگینڈا اور زمبابوے کا دورہ کرچکے ہیں۔2021 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے رئیسی ایران کی خارجہ پالیسی کی اپروچ کو مضبوط بنانے کیلئے دانستہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔
رئیسی نے جولائی میں کینیا، یوگینڈا اور زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جن پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں کسی ایرانی رہنما کا افریقی براعظم کا یہ پہلا دورہ تھا۔کینیا میں انہوں نے افریقہ کو “مواقع کا براعظم” قرار دیتے ہوئے ایرانی مصنوعات کیلئے ممکنہ مارکیٹ کے طور پر اس کی صلاحیتوں پر زور دیا تھا۔