ممبئی : امریتا سنگھ اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلموں میں اپنے ڈیبیو کیلئے کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ ابراہیم کافی عرصے سے کیمرے کے پیچھے کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ کام کیا۔ یہ فلم ابراہیم کی ہدایت کاری کی پہلی فلم ہے۔ اب سیف علی خان کا بیٹا بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے نظر آنے والے ہے۔ ایک اور اسٹارکڈ کو لانچ کرنے کی ذمہ داری خود کرن جوہر نے لی ہے۔ کرن نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شائع کیا ہے ۔ ابراہیم علی معروف پروڈیوسرو ہدایت کار کرن جوہرکی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس کا اعلان خود کرن نے سوشل میڈیا پرکیا ہے اور ابراہیم کی کئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔کرن جوہر نے مزید لکھا میں سیف سے پہلی بارآنند مہندرا کے دفتر میں ملا۔ وہ بالکل جوان اور دلکش لگ رہا تھا، جیسے میں ابراہیم سے پہلی بار ملا تھا تو یہ مضبوط دوستی ہماری نسل سے ہمارے بچوں تک جاری ہے۔ میں اس خاندان کو پچھلے40 سالوں سے جانتا ہوں۔ ہم نے ان کے ساتھ مختلف فلموں میں کام کیا ہے اورکچھ فلمیں آنے والی ہیں۔ فلمیں اس کے خون میں ہیں، اس کے جینز اور جنون میں ہے۔ اس لیے اب ابراہیم علی بہت جلد آپ کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے بڑی اسکرین پر آرہے ہیں۔ درحقیقت اس سے پہلے بھی کرن کئی اسٹارکڈز کو متعارف کر چکے ہیں۔ ان میں سب سے کامیاب عالیہ بھٹ ہیں۔ کیا ابراہیم بھی ایسا ہی اثر پیدا کر سکے گا؟کرن جوہر نے اپنے انسٹا پیج پر ابراہیم کی کچھ پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘‘میں امریتا سے اس وقت ملا جب میں 12 سال کا تھا۔ اس کے پسندیدہ لوگ بھی اسے شوق سے ڈنگی کہتے ہیں۔ انہوں نے میرے والد اور دھرما پروڈکشن کے ساتھ دنیا نامی فلم کی تھی۔ مجھے اب بھی اچھی طرح یاد ہے کہ اس نے وہ کردارکتنی خوبصورتی اور پوری توانائی کے ساتھ ادا کیا۔ لیکن اس کی میری سب سے اچھی یاد ہماری پہلی ملاقات ہے، جب میں امریتا اور اس کے ہیئر اسٹائلسٹ نے ایک ساتھ چینی ڈنرکیا اور پھر جیمز بانڈ کی فلم دیکھی۔ اس وقت امرتا نے مجھے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ ہم پہلی بار مل رہے ہیں۔ اس کے بچے بھی ان جیسے ہیں۔