جگتیال۔/3 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): جگتیال ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل ڈبا گاؤں میں ڈینگو سے متاثرہ علاقوں کا اچانک معائنہ کیا اور کلکٹر ڈبا گاؤں میں پانی کی نکاسی نظام اور صفاف صفائی کا بھی جایزہ لیا۔ انہوں نے گاؤں میں گندے پانی کی نکاسی اور صفائی کے لیے وقتاً فوقتاً صفائی کا کام کروانے افسران کو ہدایات دی۔ بعد ازاں وہ گاؤں کے بہت سے گھر پہنچ کر گاؤں والوں سے دریافت کیا کہ آشا کارکن گھروں پر آرہے ہیں یا نہیںاور گھر گھر جا کر موسمی بیماریوں کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے گاؤں کے ڈمپنگ یارڈ کا بھی معائنہ کیا اور معلوم کیا کہ کیا وہ گاؤں میں گیلا اور خشک کچرا جمع کر رہے ہیں یا نہیں۔اس پروگرام میں آر ڈی وی اوسرینواس، ڈپٹی ٹیم ایچ او سرینواس، متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔