ابوالکلام اورینٹل انسٹی ٹیوٹ میں گاندھی جی کے کارناموں پر نمائش

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : تصویری نمائش بابائے قوم مہاتما گاندھی کا سینکڑوں افراد نے مشاہدہ کیا جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ نائب صدر ادارہ ہذا نے مدارس اور کالجس کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی نسل کو گاندھی جی کے حیات اور کارناموں سے واقف کرانے ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ میں جاری نمائش کا مشاہدہ کرائیں ۔ یہ نمائش 8 نومبر تک جاری رہے گی اور اوقات 11 تا 4 بجے دن رہیں گے ۔ نمائش میں عوام کا داخلہ مفت رہے گا ۔ جناب غلام یزدانی نے بتایا کہ گذشتہ تین دنوں سے سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے وکلاء برادری ، تاجرین ، طلبہ کے علاوہ پبلک گارڈن واکرس اسوسی ایشن کے اراکین ، لافنگ کلب ، فتح میدان سوئمنگ کلب ، یوگا اسوسی ایشن کے اراکین شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں مہاتما گاندھی کے کئی ایک نایاب تصاویر پہلی مرتبہ نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں ۔۔