ابوبکر البغدادی نے اسلام کی شبیہ مسخ کی :سعودی عرب

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔ 28 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے پیر کے دن کہاکہ دولت اسلامیہ کے قائد ابوبکر البغدادی نے اسلام کی شبیہ کو مسخ کردیا ہے ۔ مملکت نے اُن کی ہلاکت کی تعریف کرتے ہوئے امریکہ کی خصوصی افواج کی شمال مغربی شام میں کارروائی کی ستائش کی ۔ مملکت نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے عہدیداروں کا جنھوں نے اسلام کی حقیقی شبیہ کو مسخ کردیا ہے پیچھا کرنے پر امریکہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ان لوگوں نے جو بے رحمانہ جرائم روا رکھے تھے سعودی عرب کی وزارت خارجہ اس کی مذمت کرتی ہے ۔ یہ خبر سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارہ اسپا نے شائع کی ہے ۔