ابوبکر بغدادی امریکہ کی پیداوار تھا‘ وزیر خارجہ روس

   

ماسکو/3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق سرغنہ ابو بکر بغدادی کے حوالے سے کہا کہ یہ امریکا کی پیداوار تھا۔ روسی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری وزارت دفاع نے اس شخص کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے، ہم اس معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور امریکا کے بغدادی کے حوالے سے دعووں کی اکثریت کی تا حال تصدیق نہیں ہو سکی۔

امدادی جہاز کے تارکین وطن کو یورپی ممالک کو قبول
برسلز /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تارکین وطن کی جان بچانے والے جرمن امدادی جہاز ’ایلان کردی‘ کے کئی دنوں تک سمندر میں پھنسے رہنے کے بعد اس پر موجود 88 تارکین وطن کو مختلف یورپی ممالک میں تقسیم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق ان میں سے 60 تارکین وطن کو جرمنی اور فرانس اپنے ہاں جگہ دیں گے جب کہ پرتگال نے 5 اور آئرلینڈ نے 2 تارکین وطن کو قبول کرنے کی حامی بھری ہے۔قبل ازیں یوروپی یونین کے رکن ممالک تاریکین وطن کو اپنی شہریت دینے تیار نہیں تھے ۔