ابوظبی میں داخلے کیلئے ای ڈی ای اسکیاننگ لازمی

   

ابوظہبی : ملک کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی داخل ہونے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ای ڈی ای اسکیاننگ آج سے کی جائے گی۔ابو ظبی میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام بری راستوں سے ملک کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی ا?نے والوں کو اسمارٹ فون کے ذریعہ چہرے کی ای ڈی ای سسٹم کے ذریعہ اسکیاننگ ہوگی‘۔’ای ڈی ای جدید سسٹم ہے جس کی مدد سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ متعلقہ شخص میں کورونا کی علامات ہیں یا نہیں‘۔’ای ڈی ای سکینگ میں سکینگ کئے جانے والے شخص کی تصویر نہیں لی جائے گی نہ ہی اس کے کوائف معلوم کئے جائیں گے‘۔ادارے نے کہا ہے کہ ’ای ڈی ای اسکیاننگ میں اگر نتیجہ مثبت نکلا تو اسی مرکز میں مذکورہ شخص کا پی سی آر ٹسٹ ہوگا‘۔’یہ ٹیسٹ بالکل مفت ہوگا ۔