ابوظبی کیلئے سب سے زیادہ پروازیں ممبئی، دہلی اور کوچین بھی شامل

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی اور کوچین شہروں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ موسم گرما کے دوران جن پانچ شہروں کی سب سے زیادہ پروازیں ابوظہبی ایرپورٹ سے ہوکر گزری ہیں ان میں لندن، دہلی، ممبئی، قاہرہ اور کوچین کے نام شامل ہیں۔ دی ابوظہبی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے موسم گرما کے دوران 4.5 ملین مسافرین کا خیرمقدم کیا کیونکہ اس دوران مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد یا تو ابوظہبی پہنچی یا وہاں سے روانگی اختیار کی۔ مجموعی طور پر مندرجہ بالا پانچ شہروں سے ابوظہبی ایرپورٹ پر 900,104 مسافرین گزرے۔ ایرپورٹ حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی۔ خصوصی طور پر عیدالاضحی کے موقع پر مسافرین کی تعداد 713,297 بتائی گئی جو ایرپورٹ پر اترے یا وہاں سے روانگی اختیار کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا دلچسپ ہوگا کہ ابوظہبی کی اتحاد ایرویز ہر ہفتہ ابوظہبی اور ہندوستان کے دس اہم شہروں احمدآباد، بنگلورو، چینائی، کوچین، دہلی، حیدرآباد، کولکاتا، کوزی کوڈ، ممبئی اور تھرواننتاپورم کیلئے 159 ریٹرن پروازیں چلاتی ہے۔