ابوظہبی: ابوظہبی نے نجی شعبے میں کام کرنے والی اماراتی خواتین کے لیے زچگی کی چھٹیوں میں توسیع کی تفصیلات کا اعلان کیا جو سماجی اور خاندانی یگانگت کو فروغ دینے اور نوزائیدہ بچوں کی پرورش کے لیے بہترین ماحول پیدا کرنے کے اماراتی اقدام کا ایک حصہ ہے۔ابوظہبی سوشل سپورٹ اتھارٹی (ایس ایس اے) نے ایک بیان میں کہا، اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر زچگی کی بامعاوضہ رخصت کی مدت 90 دن تک بڑھا دی گئی ہے اور اس کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے بچوں کو پیدائش دینے والی تمام خواتین پر ہوگا۔حکام نے بتایا کہ نئے فوائد نجی شعبے میں کام کرنے والی اماراتی خواتین کیلئے دستیاب ہوں گے جن کے پاس ابوظہبی میں جاری کردہ فیملی بک ہو اور انھوں نے اپنے آجر سے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہو۔