ابوظہبی میں شیشہ خدمات مشروط طور پر بحال

   


دبئی ۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں دس ماہ بعد شیشہ خدمات مشروط طور پر بحال کردی گئی۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے مالکان و منتظمین سے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لئے مقرر پابندیوں پرعمل درآمد جاری رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں اقتصادی ترقی کے ادارے نے ہدایت دی ہے کہ شیشہ اور اس سے متعلقہ اشیا صرف ایک بار ہی استعمال کی جائیں۔ ایک سے زیادہ بار شیشہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ دوسری پابندی یہ لگائی گئی ہے کہ شیشہ پینے والوں کے لئے ریستوران یا قہوہ خانے میں جگہ الگ تھلگ ہو۔ شیشہ والے مقامات پر پابندی سے صفائی کا اہتمام کیا جائے۔