ابوظہبی میں مندر کی تعمیر میں پیشرفت

   

دوبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں اولین ہندو مندر کی تعمیر کے سلسلے میں کمیونیٹی کی تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس مندر کا سنگ بنیاد گذشتہ سال اپریل میں رکھا گیا تھا اور تعمیر دسمبر میں شروع ہوئی ۔ ہندوستانی سفیر برائے یو اے ای پون کپور بھی اس میٹنگ میں موجود رہے ۔ ۔