ابوظہبی میں کورونا کا لیزرٹسٹ، نتیجہ3منٹ میں

,

   

ابوظہبی ۔ابوظہبی کے حکام ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ مزید تیز لیزرکورونا ٹسٹ مراکز جلد کھولیں گے۔ اس کی بدولت سیح شعیب علاقے میں کام کرنے والے واحد کورونا ٹسٹ سنٹر پر دباؤ کم ہوگا۔الامارات الیوم کے مطابق نئے ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ فاسٹ لیزرکورونا ٹسٹ اماراتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی درخواست پر کھولے جا رہے ہیں۔مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے کہا کہ انہیں لیزرکورونا ٹسٹ کے لیے ابوظہبی آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اگر اس قسم کے مراکز مختلف مقامات پر کھول دیے جائیں تو کئی مسائل حل خود بخود حل ہوجائیں گے۔طموح کمپنی ہیلتھ کنٹرول کمپنی نے کہا ہے کہ لیزرکورونا ٹسٹ مرکز قائم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر خیمے نصب کر دیے گئے ہیں تاہم ابھی تک انہیں موثر نہیں کیا گیا۔طموح کمپنی نے کہا ہے کہ ٹسٹ کی بکنگ سے ٹسٹ کرانے والوں اور مرکز کے عملے کو آسانی ہوجاتی ہے۔ طموح کمپنی ہی ٹسٹ پروجیکٹ کی ذمہ دار ہے۔ وہی ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ لیزر مراکزچلا رہی ہے۔کمپنی کے ترجمان عبداللہ الراشدی نے کہاکہ لیزر ڈی پی آئی ٹیکنالوجی کی بدولت نئے کورونا وائرس سے متاثرین کا پتا ریکارڈ وقت میں چل جاتا ہے۔ فی الوقت اس قسم کا مرکز ابوظہبی کے غنتوت علاقے میں کام کررہا ہے۔ دیگر مقامات پربھی اسی جیسے مراکز قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ڈی پی آئی ٹیکنالوجی کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے ٹسٹ کا نتیجہ تین منٹ میں ظاہر ہوجاتا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں جمعرات سے کورونا وائرس کا مفت ٹسٹ شروع کردیا جائے گا۔ اس کا انتظام البیت متوحد ہال میں کیا گیا ہے۔ 23 جولائی سے عجمان کے باشندوں اور غیرملکیوں کا مفت کورونا ٹسٹ شروع ہوا ہے ۔ عجمان میڈیکل زون کے ڈائریکٹر حمد الشامسی نے کہا ہے کہ مفت کورونا ٹسٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ روزانہ دوہزار سے زیادہ افرادکا ٹسٹ ہوگا۔