ابوظہبی میں ہندوستانی تاجر کورونا سے فوت

   

Ferty9 Clinic

ابوظہبی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں ایک 62 سالہ ہندوستانی تاجر کورونا وائرس کا شکار ہوکر فوت ہوگئے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ کیرالا میں تھرواننتاپورم سے تعلق رکھنے والے پی کے کریم حاجی کا جمعرات کو انتقال ہوا تھا اور وہ کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر تھے ۔کریم حاجی کے فرزندمحمد عبدالغفور نے بتایا کہ ان کے والد گذشتہ 15 سال سے ذیابطیس کا شکار تھے ۔ دو ہفتے قبل انہوں نے بخار ‘ کھانسی وغیرہ کی شکایت کی ۔ مقامی ڈاکٹر نے ان کے نمونے حاصل کئے اور ٹسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو ابوظہبی میں برجیل ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور ان کی حالت وہاں بگڑ گئی تھی ۔ آخری دو دن انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ ابوظہبی میں ہندوستانی برداری کی تنیم کی جانب سے کریم حاجی کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ سارے ہندوستانیوں کو اس پر افسوس ہے ۔ انہیں دو ہفتے سے کورونا لاحق تھا ۔ ان کی حالت بہت زیادہ تشویشناک ہوگئی تھی ۔ انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا ۔ تاہم جمعرات کی رات دیر گئے ان کا انتقال ہوگیا ۔ ساری ہندوستانی برادری اس پر مغموم ہے ۔