نئی دہلی : اتحاد ایرویز نے جمعہ کو کہا کہ وہ 6 ہندوستانی شہریوں سے یو اے ای میں ابوظہبی کیلئے 12 جولائی اور 26 جولائی کے درمیان محدود تعداد میں خصوصی پروازیں چلائے گا جن سے اہل مسافرین استفادہ کرپائیں گے ۔ ایرلائین نے ایک بیان میں کہا کہ ان مسافرین میں یو اے ای کے شہری اور امارات میں مقیم افراد شامل ہیں جنہیں ہندوستان سے کارکرد ویزا پر یو اے ای میں داخل ہونے کی اجازت ملی ہے ۔ 6 شہروں میں حیدرآباد شامل ہے۔