ابوظہبی ۔ 12۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی میں واقع قابل تحدید توانائی کمپنی مصدر نے ہیرو فیوچرانر جیز
(HFE)
میں 150 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ یاد رہے کہ 2017 ء میں انٹرنیشنل فینانس کارپوریشن
(IFC)
نے
HFE
میں 125 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی تھی اور مصدر کی جانب سے کی جانے والی یہ دوسری سرمایہ کاری ہے ۔ ایچ ایف ای 2022 ء تک5 گیگاواٹ (GW) پورٹ فولیو کے نشانہ کو حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اس کے موجودہ پورٹ فولیو میں 1.3 گیگا واٹ ہوا اور شمسی توانائی اور ایک زائد منصوبہ بند 1.5 گیگا واٹ کا بھی نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
