بنگلورو : ابوظہبی کے سرکاری فنڈ مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی کی جانب سے ریلائینس انڈسٹریز کے ریٹیل ادارہ میں 852.84 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے اس کمپنی کو 4.29 ٹریلین روپئے کی حصص قدر حاصل ہوگی ۔ ہندوستانی کمپنی نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا ۔ مبادلہ کی سرمایہ کاری سے ریلائینس ریٹیل میں 1.40 فیصد حصص کا اضافہ ہوگا جو کسی بھی کمپنی کیلئے بڑی جہت ہوتی ہے ۔