ابوظہبی 2025 کے اوائل میں بھی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست

   

ابوظہبی 2025 میں بھی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔2017 سے مسلسل نویں سال اس اعزاز کو برقرار رکھا۔امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق یہ رینکنگ آن لائن ڈیٹا بیس ’نومبو‘ نے جاری کی ہے جو امارت کی جدید سکیورٹی منصوبہ بندی، حکمت عملیوں اور اقدامات کو ظاہر کرتی ہے۔2025 کی رینکنگ میں 382 عالمی شہروں میں سرفہرست ابوظہبی تقریباً ایک دہائی سے محفوظ ترین شہر کی فہرست میں شامل ہے۔یہ اعزاز شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے امارات کی جاری کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ابوظہبی پولیس نے شہر میں حفاظت اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے کے ساتھ کمیونٹی کے ارکان کے اعتماد کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس نے عالمی رینکنگ میں ابوظہبی کی شمولیت کو ممکن بنایا ہے۔یہ کامیابی ابوظہبی کو تعلیم، کام اور رہائش کیلئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر مزید مستحکم کرتی ہے۔