ابوفیصل شمس آباد ایرپورٹ پر گرفتار

   

سوشیل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے خلاف کارروائی
حیدرآباد: سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے محمد خالد عرف ابو فیصل کو دبئی سے واپسی کے دوران شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ سوشیل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے کیس میں ابو فیصل کے خلاف حیدرآباد پولیس نے ملک کے تمام ایرپورٹس پر لوک آوٹ نوٹس جاری کیا تھا اور آج امیریٹس کی فلائیٹس سے حیدرآباد پہنچنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم پولیس کی وی ایم پرساد نے بتایا کہ مئی 2020 ء میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ابو فیصل کے خلاف منافرت پھیلانے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ وہ سوشیل میڈیا بشمول یو ٹیوب ، فیس بک وغیرہ پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اپنے بیانات ڈال رہا تھا ۔ سال 2018 کے کیس میں بھی ابو فیصل کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ زیر التواء تھا جس کی تعمیل کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے خالد عرف ابو فیصل اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعہ فیس بک اور یو ٹیوب پر اپنے فیانس کی تعداد بڑھا رہا تھا اور مخصوص طبقہ اور دیگر تنظیموں کے بارے میں بے بنیاد بیانات جاری کر رہا تھا ۔ اسی قسم کے ایک ویڈیو کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے حکومت کو احکام جاری کرتے ہوئے ابو فیصل کے ویڈیوز سوشیل میڈیا پر موجود ہے، فوری نکال دینے کی ہدایت دی ہے۔ گرفتار ملزم کو آج نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کرتے ہوئے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔