ابو ظہبی میں معمر افراد کے لیے میڈیکل انشورنس پیکج متعارف

   

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں معمر افراد کے لیے میڈیکل انشورنس پیکج متعارف کرایا گیا ہے ، اس سے قبل نجی کمپنیوں کی انشورنس خاصی مہنگی تھی۔اردو نیوز کے مطابق ابو ظہبی کے محکمہ صحت نے معمر افراد کے لیے سالانہ 750 درہم میں میڈیکل انشورنس پیکج متعارف کروا دیا۔ابو ظہبی میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ انشورنس کمپنیاں 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے میڈیکل انشورنس پیکج جاری کرنے کے سلسلے میں پریشان کر رہی ہیں۔ابو ظہبی میں مقیم غیر ملکیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ میڈیکل انشورنس کمپنیوں کو سستے پیکج جاری کرنے پر آمادہ کیا جائے ۔ پیکج ایسے ہوں جنہیں معمولی آمدنی والے بھی برداشت کرسکیں یا خاندانوں کی آمدنی سے مطابقت رکھتے ہوں۔ابو ظہبی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی میں مقیم معمر افراد کے لیے انشورنس کمپنیاں جو میڈیکل پیکج جاری کر رہی ہیں وہ کئی طرح کے ہیں۔