ابوظہبی: ابوظہبی میں میں منعقد کیے جانے والے سالانہ بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس بین الاقوامی کتاب میلے میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی مصنفین اور ناشرین کی کتب بھی میلے کا حصہ بن رہی ہیں۔بین الاقوامی سطح پر ہونے والے بڑے کتاب میلوں میں ابو ظہبی کے اس کتاب میلے کو ایک اہم علمی ، ادبی اور ثقافتی تقریب کے طور پر دنیا بھر میں بالعموم اور ایشیائی ممالک میں بالخصوص غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس میں پاکستان کی نمائندگی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ہونے والا یہ سالانہ کتاب میلہ مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر پڑھنے، متنوع ثقافتوں اور فروغ علم کیاور مختلف ثقافتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ تاکہ علم و ادب کی دنیا کے تخلیق کاروں کے شہ پارے ایک ملک سے دوسرے اور دوسرے تیسرے ملک کے ںاسیوں کی آگاہی اور لطف کو دوبالا کرتے رہیں۔