ابو عاصم اعظمی ادھو ٹھاکرے سے سخت ناراض،بابری مسجد کے انہدام کے بیان پر برہم،مہاراشٹر کے مسلم وزرا سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

,

   

Ferty9 Clinic

سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ ہیں اور ایوان میں بابری مسجد کے انہدام کے بارے میں بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے یہ حکومت تشکیل دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں آگے سوچنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے میں کہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ سی اے اے اور این آر سی کو یہاں پر نافذ نہیں ہونے دیں گے۔کانگریس،این سی پی مسلم ریزرویشن کی بات کررہی تھی لیکن ابھی تک مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا۔میں مسلم لیڈروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شرم کریں اور اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔