ابو عاصم اعظمی نے راج ٹھاکرے کو شیواجی مہاراج کے بارے میں پڑھنے کا مشورہ دیا

   

Ferty9 Clinic

مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے گزشتہ روز ایک عوامی جلسے میں کہا تھا کہ مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹایا جائے بصورت دیگر وہ بھی مسجدوں کے سامنے تیز آواز میں لاؤڈ اسپیکر چلائیں گے۔ ان کے اس متازع بیان پر رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے راج ٹھاکرے کو شیواجی مہاراج کو پڑھنے کی صلاح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے ریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔