ابھرتے ہوئے ہند بحرالکاہل میں آسیان کے مرکزی رول کی ضرورت

   

Ferty9 Clinic

طاقتور و متحدہ آسیان، ہندوستان کی سلامتی و خوشحالی میں معاون : ایس جئے شنکر
بنکاک ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ ایک مضبوط، متحدہ اور خوشحال ’’آسیان‘‘ دیکھنا چاہتا ہے جو ابھرتے ہوئے ہند و بحرالکاہل کے علاقہ میں مرکزی رول ادا کرسکے کیونکہ یہ اس ملک (ہندوستان) کی ترقی، خوشحالی اور سیکوریٹی میں معاون ثابت ہوگا۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کے تھائی لینڈ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ 10 رکن ممالک پر مشتمل اس علاقائی تنظیم کے ساتھ ہندوستان کی قربت و تال میل دراصل اس ملک (ہندوستان) کی ’اقدام مشرق‘ پالیسی و حکمت عملی کے ایک اہم حساس و نازک عنصر کی حیثیت سے برقرار ہے اور برقرار رہے گی۔ وزارت امورخارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جئے شنکرنے جمعرات کو کہا کہ ’’مشرق کی عمل و اقدام کا مطلب اب ہمارے ہند ۔ بحرالکاہل نظریہ کو روبہ عمل لانا ہے جو منطقی طور پر اس کی مستقبل کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ آسیان تنظیم میں انڈونیشیاء، تھائی لینڈ، ملائیشیاء، سنگاپور، فلپائن، ویتنام، برونائی، کمبوڈیا، مائنمار اور لاؤس شامل ہیں۔