دبئی، 24 ستمبر (آئی اے این ایس): ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، اسپنر ورون چکرورتھی اور جارحانہ اوپنر ابھشیک شرما چہارشنبہ کو جاری کی گئی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنا اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے۔چکرورتھی، جو پچھلے ہفتے دنیا کے نمبر ایک بولر بنے تھے، انہوں نے مزید 14 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے اپنا مقام مزید مستحکم کر لیا ہے اور اب وہ 747 پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے11 درجے ترقی کرنے والے پاکستان کے ابرار احمد نے اس بار مزید 12 درجے ترقی کی ہے۔