ابھیجیت بنرجی کا دورۂ جے این یو

   

نئی دہلی ، 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی نے ہفتہ کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں کے وہ فارغ التحصیل ہیں۔ انھوں نے 1983ء میں جے این یو سے معاشیات میں اپنی ماسٹرز ڈگری مکمل کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ صبح یونیورسٹی پہنچے اور بعد میں وائس چانسلر ایم جگدیش کمار سے ملاقات کی۔ تاہم، ان کے دورے کے تعلق سے نظم و نسق کے عہدیداروں نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ابھیجیت نے ایک نیوز چیانل کو انٹرویو دیا جبکہ وہ کیمپس میں ہی تھے اور پھر اڈمنسٹریشن بلاک گئے۔ انھوں نے برہم پتر ہاسٹل کا دورہ بھی کیا۔