ابھیشیک بچن نے ریموڈی سوزا کی ستائش کی

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے فلم بی ہیپی کے لیے کوریوگرافر ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی تعریف کی ہے ۔ فلم بی ہیپی ایک جذباتی کہانی ہے جو باپ بیٹی کے رشتے پر مرکوز ہے ۔ فلم میں ابھیشیک بچن شیو کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سنگل فادر ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کرتے ہوئے زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کررہے ہوتے ہیں۔ فلم میں ان کے رول کی گرمجوشی، مزاح اور دل کو چھو لینے والی کہانی کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔ ابھیشیک بچن نے کہا ‘‘میں نے فلم بی ہیپی سے خوب لطف اٹھایا۔ مجھے پورے خاندان کا رشتہ پسند آیا۔ خاص طور پر شیو اور دھارا کے درمیان مجھے یہ حقیقت پسند آئی کہ ریمو ایک ایسی کہانی سنانا چاہتے تھے جو ان کی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف ہو اور یہ ’بی ہیپی‘ کے ساتھ پوری ہوئی۔ ریمو کچھ جذباتی اور نیا کرنا چاہتے تھے کہ یہ عام طور پر ایک پرجوش فلم ہے جس میں بچوں کی زندگیوں میں ایک باپ کا تعاون پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مجھے یہ نیا اور دلچسپ پہلو پسند آیا۔