ابھیشیک شرما کے لئے انگلینڈ سیریز آخری موقع: آکاش چوپڑا

   

نئی دہلی: یہ وقت میزبان ہندوستانی ٹیمکے لیے تبدیلی کا دور ہے کیونکہ وہ 2024 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کے بغیر کھیلنے کی عادت ڈال رہے ہیں جو اس مختصر فارمیٹ سے سبکدوش ہو ئے ہیں۔ ابھیشیک شرما ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو متبادل کے طور پر منتخب کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے اپنی مختصر مدت میں قومی ٹیم کے ساتھ تسلسل نہیں دکھایا۔ یہ بائیں ہاتھ کے بیٹر زمین کے تمام حصوں میں شاٹس مارنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب انہوں نے جولائی 2024 میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹ20 میچ میں47 گیندوں پر ایک دھواں دار سنچری اسکور کی۔ سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے شرما کی صلاحیت کو تسلیم کیا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے مکمل فارم میں ہونا ضروری ہے، جو ایڈن گارڈن میں شروع ہو چکی ہے۔ ابھیشیک کی فارم تھوڑا اتار چڑھاؤ میں رہا ہے۔ شروع میں اپنے دوسرے ٹی20 میچ میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد بہت ساری امیدیں اور بہت ساری صلاحیتیں دکھی لیکن کارکردگی اتنی بہتر نہیں تھی۔ تو میرا خیال ہے کہ ابھیشیک شرما کے لیے یہ آخری موقع ہے، اور میں اس کھلاڑی کو بہت پسند کرتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ اچھا کرتا ہے تو یہ کھلاڑی اور ٹیم کیلئے بہت اچھا ہوگا لیکن یہ پانچ میچ میں اور اپنی زندگی کو نیا رخ دو۔ کیونکہ ان میچوں میں، جیسے سنجو نے پچھلے تین میچوں میں اپنا نام بنایا، اسی طرح ابھیشیک شرما کو بھی ایسا کرنا ہوگا۔ ورنہ وقت کے ساتھ تھوڑی تبدیلی آسکتی ہے، اور جیسوال واپس آسکتے ہیں۔ شرما نے قومی ٹیم کی نمائندگی 12 ٹی20 میچوں میں کی ہے اور زمبابوے کے خلاف سنچری کے علاوہ، انہوں نے 11 میچوں میں 156 اسکور کیے ہیں۔ اگرچہ ان کا اسٹرائیک ریت 171.81 پر ہے، ان کی اوسط 23.27 ہے جوکہکافی تشویش کا باعث ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ابھیشک ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ انگلیند کی یہ سیریز ان کی کرکٹ زندگی کو ایک نیا رخ دے گی اور وہ ہندوستانی ٹیم کیلئے کوہلی اور روہت کے بعد ایک میچ جتوانے کھلاڑی ہوں گے ۔