ابھیشیک منو سنگھوی کی حلف برداری

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے چہارشنبہ کو کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ سنگھوی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کے دفتر میں حلف لیا۔ سنگھوی راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں تلنگانہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ انتخاب 3 ستمبر کو ہوا تھا۔ راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے ۔ ان میں سے ایک سیٹ تلنگانہ کی ہے جہاں بھارت راشٹرا سمیتی کے کے ۔ کیشو راؤ نے حال ہی میں کانگریس میں شمولیت کے بعد ایوان سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سال کے شروع میں سنگھوی کانگریس کے زیر اقتدار ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات ہار گئے تھے ۔