ابھینندن کو بھگوان مہاویر اہمسا پرسکار

   

ناسک 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان، اکھل بھارتیہ ڈگمبرجین مہا سمیتی کی طرف سے تشکیل شدہ بھگوان مہاویر اھمسا پرسکار لینے والے پہلے انعام یافتہ ہوں گے۔ اس تنظیم نے ایک ذمہ دار نے یہ انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ورتھمان مگ ۔ 21 بائسن جنگی طیارہ اڑارہے تھے کہ پاکستانی ایرفورس کے طیارہ کو فضاء سے فضاء میں وار کرنے والے آر ۔ 73 میزائیل سے مار گرایا تھا۔ 27 فروری کو یہ واقعہ پیش آیا تھا اور فوری بعد اُنھیں پاکستانی فورسیس نے پکڑ لیا تھا اور یکم مارچ کو رہائی عمل میں آئی تھی۔