ابھینندن کی آج رہائی ، ہندوستانی فوج میں خوشی کی لہر

,

   

نئی دہلی : ہندوستان کے سخت رویہ کے پیش نظر پاکستان نے ہندوستانی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو آج رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جمعرات کو نیشنل اسمبلی میں ا س بات کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے ایک قدم کے طور پر ہندوستانی پائلٹ کو جمعہ کے روز رہا کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ چہارشنبہ کے روز پاکستانی جنگی طیارے نے ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فضائیہ نے مار گرایا لیکن اس دوران ایک ہندوستانی طیارہ حادثہ کا شکار ہوکر پاکستانی حدود میں جاگرا ۔ پاکستان نے اس کے پائلٹ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ کمانڈر ابھینندن کی آج ہندوستان واپس ہونے کی توقع ہے ۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گرفتار ہندوستانی پائلٹ یکو لوٹا نے کے خواہش مند ہیں ۔ اگر اس سے دونوں ملکو ں کے درمیان تعلقات بحال ہوجائیں او ر امن قائم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بات چیت کرنے کا خواہش مند ہے تو ہمیں یہ بھی منظور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سیاست کیلئے علاقائی امن و سکون کو خطرہ میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کی ضرورت ہوسکتی ہے لیکن یاد رکھیں کہ تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ ہندوستان نے پلوامہ حملہ جکے سلسلہ میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ایک پہلے ڈوزئیر سونپا ہے او ر ہم اس کی جانچ کررہے ہیں ۔ادھر ابھینندن کی واپسی خوشی میں سارے میں ملک میں خوشی منائی جارہی ہے ۔ ہر طرف جشن کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔