نئی دہلی:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بدھ کی شام عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے نتیش کمار بھی راہل گاندھی سے ملنے دہلی پہنچے تھے۔نتیش کمار سے ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے کہا، “اس وقت ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ضروری ہے کہ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ آئیں اور حکومت بدلیں۔ ہم نتیش کمار کی طرف سے کی گئی پہل کے ساتھ ہیں۔” آزادی کے بعد سب سے کرپٹ حکومت اس وقت حکومت میں ہے۔” کیجریوال نے کہا کہ ابھی بھی بہت سارے سوالات ہیں، لیکن آہستہ آہستہ ان سب کے جواب مل جائیں گے۔ ہم سب کو مل کر مرکز کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔