اب اجمیر کی تاریخی مسجد ’ڈھائی دن کا جھونپڑا‘ نشانے پر، جین مندر ہونے کا دعویٰ

,

   

اجمیر: کاشی، متھرا اور دیگر تاریخی مساجد کے بعد اب ایک اور مسجد نشانے پر ہے۔ راجستھان میں اجمیر کی ایک تاریخی اور معروف قدیم مسجد ’’ڈھائی دن کا جھونپڑا‘‘ بھی اب شر پسندوں کے نشانے پر آ گیا ہے۔ جین پیرو کاروں نے یہاں قدیم جین مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے متھرا اور کاشی کی مساجد کی طرح اس کا بھی سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حال ہی میں چند جین پیروکاروں نے ڈھائی دن کا جھونپڑا مسجد کا دورہ کیا اور وہاں سنسکرت اسکول اور قدیم مندر کے آثار ہونے کے دعوے کئے۔ اجمیر کے ڈپٹی میئر نیرج جین نے ہفتہ کو یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس احاطے میں ایک جین مندر ہے اور تباہ شدہ مجسموں کے باقیات بھی ملے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پہلے، یہ جگہ سرسوتی کانٹھ بھرانا مہاودیالیہ تھی۔