اب امریکی محکمہ توانائی پر بھی سائبر حملہ

   

واشنگٹن: امریکی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ اس حملے نے سنگین خطرات پیدا کردیے ہیں۔ یہ حملہ سولر ونڈز کے وسیع تر حملے کا حصہ ہے جس کے ذریعہ ایک اور سرکاری ایجنسی کے نظام اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی محکمہ توانائی (ڈی او ای) کا کہنا ہے کہ اس کے نیٹ ورکس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ واقعہ اس وسیع سائبر حملے کا حصہ ہے جس کے تحت کم از کم دیگر دو امریکی محکموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔محکمہ توانائی کی ترجمان شائلین ہائنز نے ایک بیان میں کہا کہ مالویئر(وائرس)”صرف بزنس نیٹ ورکس تک ہی محدود رہا۔