اطمینان سے تجارت کریں، بدعنوانی برداشت نہیں، ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت
محبوب نگر 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزرگوں نے ترقی اور مسائل سے متعلق جو مطالبات کئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ تیقن حلقہ اسمبلی محبوب نگر کے نومنتخب ایم ایل اے این سرینواس ریڈی نے دیا۔ وہ دفتر ضلع کانگریس میں اپنی کامیابی کے بعد پہلی پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے عوام بالخصوص اقلیتوں، مسلم اور عیسائی برادری کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہاکہ اب اطمینان کی سانس کے ساتھ آپ تجارت کرسکتے ہیں جیسا کہ میں نے ساتویں ضمانت دی تھی۔ اب اندھیرا چھٹ گیا اور ہم روشنی میں ہیں۔ انھوں نے سخت انتباہ دیا کہ بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ اس کے ذمہ داروں پر زبردست شکنجہ کسا جائے گا۔ محبوب نگر کی ترقی کے لئے سب کے مشوروں سے کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی نائب صدر عبیداللہ کوتوال، ریاستی جنرل سکریٹری ونود کمار، سائی بابا صدر ایس سی سیل، ظہیر اختر، سراج قادری، پی انیتا، لکشمن یادو، چندر کمار گوڑ، جے سی نہر، محمد فیاض، عظمت علی، محمد فیصل، محمد فہیم و دیگر موجود تھے۔ انھوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی برسی کے موقع پر خراج پیش کیا۔