حیدرآباد۔19 مئی (سیاست نیوز)اگر آپ صرف کورونا بحران میں معاشی پریشانیوں سے اپنی رات کی نیند گنوابیٹھے ہیں اور کچھ راحت کے بعد گھر سے باہر نکلنا سوچ رہے ہیں تو گاڑی اسٹارٹ کرنے سے پہلے کاغذات و ہیلمٹ کے علاوہ گاڑی کے آئینے کا بھی جائزہ لیں کیونکہ اس وقت ٹریفک پولیس ماسک نہ پہننے اور گاڑی کو آئینہ نہ ہونے پر بھاری چالانات کاٹ رہی ہے۔ تلنگانہ میں جب عوام سڑکوں پر نکلیں تو آئینے اور ماسک پر زیادہ زوردیا جارہا اور پیچھے بیٹھنے والے کے ہیلمٹ کو بھی اہمیت دی جارہی ہے ۔اگر اس میں سے ایک بھی موجود نہیں رہا توپھر بھاری جرمانے کی رسید گھر پہنچ رہی ہے۔لاک ڈاؤن کے گزشتہ 50 دنوں کے دوران سائبر آباد پولیس نے 9 لاکھ کے ای چالانات کئے ہیں جن میںاکثریت ماسک کا عدم استعمال، پیچھے بیٹھنے والے کا ہیلمٹاستعمال نہ کرنا اور بائیک کی ہینڈل پر آئینہ نہ ہوناہے۔