آکلینڈ ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ کے میدان پر کئی مرتبہ کھلاڑی کسی حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ زیادہ تر بیٹسمینوں کے سر پر گیند لگنے کے حادثات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کچھ بیٹسمینوں سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن گیند لگنے کا خطرہ بولروں کو بھی لاحق رہتا ہے ، اس لئے کسی ایسے واقعہ سے بچنے کیلئے نیوزی لینڈ کے بولر اینڈریو ایلس ہیلمٹ پہن بولنگ کرتے ہیں۔ دراصل فورڈ ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں ان کے سر پر گیند لگ گئی تھی ، جس کے بعد وہ اس سیزن میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں اس لئے جب بھی وہ بولنگ کرنے کیلئے آتے ہیں تو ہیلمٹ پہن کر ہی آتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لئے 15 ونڈے اور پانچ ٹی 20 میچ کھیلنے والے ایلس فورڈ ٹرافی میں کینٹربری اور ناردن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہیلمٹ پہن کر بولنگ کیلئے کر آئے۔ گزشتہ سیزن میں ایلس کے سر پر جیت راول کا اتنا تیز شاٹ لگا تھا کہ گیند باونڈری تک چلی گئی تھی لیکن اس واقعہ نے سفید بال کرکٹ میں بڑھتے حادثات کی طرف سب کی توجہ مبذول کرادی۔ گزشتہ سال کینٹربری کی جانب سے آکلینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے ایلس نے 50 ویں اوور میں بولنگ کی۔ اسٹرائیک پر جیت راول کھڑے تھے۔ راول نے زوردار شاٹ کھیلا جو سیدھے ایلس کو لگتے ہوئے باونڈری کے باہر چلی گئی۔ ڈسمبر 2017 میں اوٹیگو کے فاسٹ بولر وارن بانرس بولنگ کے دوران ہیلمٹ پہننے والے پہلے بولر بنے تھے۔
ڈی ہوم اور بولٹ
دوسرے ٹسٹ سے باہر
آکلینڈ ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈرگرینڈ ڈی ہوم اور فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ زخمی ہونے کے سبب دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ یادرہے کہ پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔